اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کا گرفتار بلوچ خواتین کو منتظمین کے حوالے کرنے کاحکم،آئی جی اسلام آباد نے کہا گرفتار خواتین اور بچے آئی ٹین میں موجود ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کل آپ نے کہا تھا کہ خواتین آپ کی حراست میں نہیں ہیں،کیا ان خواتین نے خود کو ہی تھانے میں بند کرلیاتھا،کون اپنی مرضی سے تھانے میں بیٹھتا ہے،ہمیں بتایاگیا ہے کہ آپ انہیں زبردستی بسوں میں بٹھا کر واپس بھیج رہے ہیں،یہ جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں،پرامن احتجاج ان کاحق ہے، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی















