لوئردیر(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے، کسی کے پاس الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کچھ لوگ شکوک وشبہات پیدا کر رہے ہیں جس کی اب گنجائش نہیں، امن و امان کا مسئلہ آج کا نہیں، امن وامان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، امن کی بحالی کے لیے شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔الیکشن کمشنر اپنے حلف کے تقاضوں کو پوارا کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول دے، الیکشن پر بیرونی عناصر اثر انداز نہ ہوں، 8 فروری کا الیکشن اس صورت میں قابل قبول ہو گا کہ جب لوگوں کویقین ہو جائے کہ یہ صاف شفاف الیکشن ہے۔















