اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اوصاف گروپ اور اے بی این نیوز کے چیئرمین راجہ مہتاب خان کے گھر پولیس کے دھاوے کا معاملہ،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا شفاف انکوائری کا مطالبہ ،کہا اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کا قانونی پراسس ہے،اس کے مطابق مسئلے کو حل کریں،دروازہ توڑنا،گارڈ پرتشدد کرنا ، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا اپنی حدود سے تجاوز ہے،متعلقہ پولیس افسران کو اس کا نوٹس لینا چاہئے















