اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) متحرک ہوگیا، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہورڈنگز کو اتوار تک خودہی ہٹا دیں بصورت دیگرمانیٹرنگ ٹیمیں نہ صرف ان کوہٹا دیں گی بلکہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔















