کراچی(نیوزڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا نام اب کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ہوگا۔















