پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، شر میلا فاروقی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنماپاکستان پیپلزپارٹی شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے الیکشن ہمیشہ متنازع رہے،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو،پیپلزپارٹی کے سواتمام جماعتیں ڈرائنگ روم کی سیاست کررہی ہیں،الیکشن کے دن تمام جماعتوں کواپنی مقبولیت کاپتاچلے گا،پیپلزپارٹی کوکبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈنہیں ملی،لوگوں کوآزادچھوڑدیاجائے پھرشفاف الیکشن کی امیدرکھی جاسکتی ہے،ہم تحفظات کے باوجود بھی الیکشن میں جانے کیلئےتیارہیں،ہم تمام صوبوں میں جلسے کررہے ہیں پنجاب میں بھی جائیں گے،جوجماعت دعویٰ کررہی ہے125 سیٹیں جیتیں گے وہ کوئی جلسہ نہیں کررہے۔