لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرمد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ،ثمینہ بشیر سیکشن آفیسر ایڈمن ون کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر،بابر علی سیکشن آفیسر کیبنٹ ٹو ، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان اسسٹنٹ کمشنر مری اور فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنراحمد پور ، ذوالقرنین سلیم اسسٹنٹ کمشنر جام پور، آفتاب احمد ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر روجھان، اریج علی حیدر گوندل اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر اور سلمان قیوم شیخ اسسٹنٹ کمشنر نارووال ، انزعباسی اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ ان کی جگہ سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو عہدے سے ہٹا کر ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن، محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔















