جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی نےججز تقرری کیلئے خواتین کی تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا ججز تقرری کیلئے خواتین کی تجاویز لینے کا فیصلہ ،جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر کو ہوا،جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی اجلاس میں عدالتوں میں ججز تقرری کے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے،کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کیلئے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مسرت ہلالی سے تجاویز مانگ لیں، رولز میں ترمیم کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس کوثر سلطان سے تجاویز مانگ لیں، رولز میں ترمیم کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے تجاویز مانگ لیں، رولز میں ترمیم کیلئے جسٹس ر طاہرہ صفدر اور ڈسٹرکٹ سیشن جج ر ماہ رخ عزیز سے تجاویز مانگ لی، رولز میں ترمیم کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج ر حیات علی شاہ سے تجاویز مانگ لیں، رولز میں ترمیم کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج ر امداد کھوسو اور راشد محمود سے تجاویز مانگ لیں، کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کیلئے وکیل حنا جیلانی اور ریما عمر سے تجاویز مانگ لیں۔