اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز کے چیئرمین کے گھر پر حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ راجہ مہتاب خان کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں ،وزارت داخلہ راجہ مہتاب خان کےگھر پر ہونے والے حملے کا نوٹس لے ،راجہ مہتاب خان صحافت کا معتبر نام ہے ان کے گھر پر حملہ افسوس ناک ہے ۔















