اہم خبریں

ملک میں رہنے والے تمام افرادہمارے لیے قابل فخرہیں، نواز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز   ) سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ مل کرپاکستان مکمل ہوتاہے،آپ لوگ ہی ملک کامستقبل ہیں،اقلیتیں پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں،ہم سب ایک ہی قوم کے باشندے ہیں،ایک ملک میں رہنے والے ہیں،ملک میں رہنے والے تمام افرادہمارے لیے قابل فخرہیں،آپ لوگوں کی ملک کے دفاع میں بے شمارقربانیاں ہیں،اقلیتوں نے پاکستان بنانےمیں بڑااہم کرداراداکیا،ملک وقوم کی خدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتے ہیں،ہماری جماعت میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافہ ہورہا ہے،مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکبادپیش کرتے ہیں،پاکستان ایک گلدستہ ہے مل کراسے سجائیں گے،کبھی مسلمانوں اورغیرمسلموں میں تفریق نہیں کیا،ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں