کل کاغذات نامزدگی کیلئے آخری دن ۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) کل کاغذات نامزدگی کیلئے آخری دن ہے،یہ ہمیں انتخابات سے باہر کرنا چاہتے ہیں ،،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ، ہمیں خدشہ ہے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا،، تمام 175جماعتوں کی طرح ہمیں بھی ٹریٹ کیاجائے،امیدہے ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا،الیکشن میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد،لاہوراور میانوالی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے،پی ٹی آئی کوکاغذات نامزدگی وصول نہ کئے جانے کاشکوہ،،، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی،درخواست میں کہاگیاکہ ،الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرے، مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی حوالے سے تحفظات کا اظہار ،،کہابعض اضلاع میں ڈی ار اوز کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی نہیں دیے جا رہے ، کچھ اضلاع میں ڈی ار اوز اور اراوز کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں ۔