لطیف کھوسہ پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر، الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا ، دوسری جانب نو منتخب عہدیدار سردار لطیف کھوسہ نے لاہور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں، انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسکروٹنی سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی مشکلات ہیں، امید ہے کہ عدالتیں انصاف دیں گی، آئین اور قانون کے تحت کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی حصول میں مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں الیکشن ان کی مرضی سے ہوں ، وہ چاہتے ہیں کوئی اُن کا مخالف میدان میں نہ رہے، ہم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔