اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔جس طرح کاکڑ صاحب نگران وزیراعظم ہیں اس طرح نگران چیئرمین گوہرخان ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔















