اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ایرانی ہم منصب صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ اس موقع پر پاکستانی اور ایرانی صدور نے خطہ بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پاکستانی اور ایرانی صدور نے دو طرفہ اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں قتل عام روکنے کیلئے اسلامی ممالک کی مربوط کوششوں پر زور دیا۔















