اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،الیکشن کمیشن نے جیساکہا انٹراپارٹی الیکشن ویسے ہی کیے گئے،قانونی طورپرآئندہ الیکشن میں ہمارے پاس بلے کانشان ہے،کوئی ایسی صورتحال پیداہویاشوکازجاری ہوتوپھرانتخابی نشان کامسئلہ ہوتاہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابی نشان سے متعلق کوئی شوکازجاری نہیں کیا،شوکازجاری نہ ہونے تک پارٹی الاٹ شدہ نشان جاری رکھ سکتی ہے،جیسےہمارے انٹراپارٹی الیکشن شفاف ہوئے کسی جماعت کے نہیں ہوئے۔















