راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہاہے کہ الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، کوئی ایسا اقدام نہیں چاہتے جس سے انتخابات میں تاخیر ہو، الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا نواز شریف امپائر کے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جا رہا، ہمیں کنونشن کرنے نہیں دے رہے، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔















