اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحادنہ کرنے کا اعلان، ملک کے 70فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،ہم سے انتخابی نشان لینا عوام سے زیادتی ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی پشاورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کہا بَلے کا انتخابی نشان پی ٹی آئی کی مقبولیت کا حصہ ہے،آئین کے مطابق شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، ڈپٹی کمشنر اگر آر اوزہونگے تو الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، ہمارے خدشات بجاہیں اسی لئے عدلیہ سے الیکشن کروانا چاہتے ہیں،وکلا کو بھی ٹکٹ دیں گے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا















