اہم خبریں

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں،سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ معطل کردیا،حکم امتناع جاری ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہر پارٹی اپنی خواہش کے مطابق حلقہ بندیاں چاہتی ہے،ہم انتخابات میں تاخیر کا کوئی چانس نہیں لینا چاہتے،قائم مقام چیف جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیئے حلقہ بندیوں کو چھیڑنے سے الیکشن کاعمل ڈی ریل ہوسکتاہے،جسٹس منصور نے کہا انتخابات نہ ہوتے تو ہم مداخلت کرتے،حلقہ بندیوں کے معاملات اب الیکشن کے بعد دیکھیں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واپس لئے گئے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیئے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے نقشے دیکھنے کاکام ہائیکورٹ کا نہیں الیکشن کمیشن کاہے،سپریم کورٹ کا حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں عام انتخابات کے بعد سننے کافیصلہ دیا۔

متعلقہ خبریں