اہم خبریں

فلورملزایسوسی ایشن سندھ ریجن کاکراچی سے گھوٹکی تک آٹا95روپے کلو کرنیکا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چیئرمین چوہدری عامر نے کہاہے کہ کراچی سے گھوٹکی تک آج سے 95روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔جمعرات کو انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ افراتفری ہے، اب سندھ میں آٹے کے لیے کسی قسم کی قطاریں نہیں لگیں گی، 50کلو میدہ کی بوری کی ایکس مل قیمت 5940 روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 50کلو آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 4740 روپے ہے، 10کلوآٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 953 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں