راجن پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-193 راجن پور میں ضمنی الیکشن کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے نتائج جاری ہونے تک تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی، اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 5 اور 181 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کے مطابقاین اے۔193 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی ہوگی،حلقے میں ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر بھی پابندی ہوگی،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔















