Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس نے ترکی روانگی کے وقت کسی قسم کا پروٹوکول یا استثنی نہیں لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیف جسٹس فائز عیسی نے ترکی روانگی کے وقت کسی قسم کا پروٹوکول یا استثنی نہیں لیا ،سپریم کورٹ کا سیکرٹری ہوابازی کے نام خط ،مکتوب کے مطابق فائز عیسی نے ائیر پورٹ پر لیموزین استعمال کرنے ، وی آئی پی لاوئج کی سہولت لینے سے بھی انکار کیا ،چیف جسٹس کی اہلیہ سرینا عیسی نے خواتین کے مخصوص کمرے جا کر تلاشی دی ، ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے سرینا عیسی کی تلاشی کی تصدیق کی جا سکتی ہے ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ کر تضاد کی نشاندہی کی ، سابق ججز اور بیگمات کو ائیرپورٹ پر جسمانی تلاشی سے استثنی حاصل تھا ، حاضر سروس ججز کی بیگمات کی تلاشی لی جاتی ہے ، اس پس منظر میں رجسٹرار نے خط لکھا ، وضاحت کی بجائے ڈی جی اے ایس ایف نے حاضر سروس ججز کی بیگمات کو استثنی دینے کا خط جاری کیا