بلاول کی سربراہی میں پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا، اجلاس میں نیر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل، سردار سلیم حیدر ، قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہجہاں بھٹی، مہر غلام فرید کاٹھیا ،چوہدری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی موجودتھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غورکیاگیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ نے پنجاب بھر سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے۔