اہم خبریں

سندھ کے عوام ایک بارن لیگ کو آزما کر دیکھیں، احسن اقبال

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ آزما کر دیکھیں اگر ہم آپ کی خدمت نہ کر سکے تو ہم آپ کے مجرم ہوں گے۔لاہور میں بشیر میمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی کی وجہ الیکشن میں بہت پر اعتماد ہے، منفی سیاست وہی کرتا ہے جس کا دامن خالی ہوتا ہے، جس نے عوام کی خدمت کی ہو وہ منفی سیاست نہیں کرتا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنا پروگرام عوام کو بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضروت نہیں ہے، سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، جس حلقے میں جس کا بہتر امیدوار ہوگا سب اس کی حمایت کریں گے۔

متعلقہ خبریں