لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکو عدالت نے شیر افضل مروت کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ایم پی او آرڈر کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیورٹی بانڈ کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔















