لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب، ڈاکوئوں نے اہلیہ اور بچے کے سامنے شہری کو قتل کردیا

راولپنڈی( نیوزڈیسک) کلرسیداں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں کی اہلیہ اور معصوم بچے کے سامنے فائرنگ،گھر کے سربراہ کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق عابد حسین اہلیہ اور کم سن بچے کے ساتھ سسرال سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے شہری کو روک کر تلاشی لی اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزمان نے مزاحمت پر عابد حسین کو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتول اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔پولیس اطلاع کے باوجود ملزمان کو ٹریسمیں ناکام ہوچکی ، تاہم مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔