کراچی (نیوز ڈیسک)کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ بننے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں اور پی ایس پی کے اتحاد کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی تھیں۔ جس کی وجہ سے کراچی کی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تینوں دھڑے ایک ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں عامر خان، فاروس ستار، انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، تمام زبانیں بولنے والے یہاں بستے ہیں، 5سال سندھ میں سیاسی آزادی پر قدغن لگائی گئی، ہم سب نے ان حالات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر پہنچے ۔ عامر خان نے کہا کہ میری ناراضی کی خبروں میں سچائی نہیں، بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی پارٹی معاملات میں فیصلہ سازی میں کردار ادا کررہا ہوں۔














