اسلام آباد (اے بی این نیوز)شہر اقتدا ر میں امن کی خرا ب صورتحا ل، ایک ہی دن ڈاکوو ں کے ہا تھو ں تین افراد قتل ،تھانہ رمنا کی حدود میں رہزنو ں کو پکڑ نے کی کو شش میں پو لیس اہلکا ر بیٹے سمیت جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھا ۔پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا، راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا ، پکڑ نے کی کو شش پر ملزمان نےفائرنگ کر دی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری، شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ جی ایٹ ٹو میں مسلحہ ملزمان کی ڈکیتی ،،مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی۔ ملزمان کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ، اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔















