اہم خبریں

ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرری پر پابندی عائد

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرری پر پابندی عائد ،ووٹرز لسٹوں اور سامان کی فراہمی کیلئے ریجنل دفاتر آج کھلے رہے، الیکشن کمیشن کے ،، نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا اور پوسٹنگ، ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔ اساتذہ کو سردیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے متعلقہ علاقہ میں موجود رہنے اور تربیت کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت،،ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر بھی پابندی ،، الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین اور ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں بند ،انتخابی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا منگل 19 دسمبر کو شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں