اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔پیٹرول 14 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا،نئی قیمت 267.34روپے ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،ڈیزل کی نئی قیمت 276.21ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 164.64روپے ہوگئی،مٹی کا تیل 10روپے 14پیسےکمی کے بعد 191روپے دوپیسے فی لیٹر ہوگیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں