اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے استعفیٰ 13 دسمبر کو دیا گیا تھا، ان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔الیکشن سے پہلے نگراں کابینہ سے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے۔















