شیڈیول کچھ دیر تک جاری کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشن ناک ہے، مگر دعاء گو ہے،پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیلو پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول تیارہے،میں نے کبھی نہیں کہاالیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے،انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، کل ہمارا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، آج چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا،چیف الیکشن کمشنرالیکشن کمیشن پہنچ گئے،الیکشن شیڈیول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیاچیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران الیکشن کمیشن ، الیکشن کمیشن پہنچ گے سیکرٹری الیکشن کمیشن ، ڈی جی لاء بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان سپریم کورٹ کی کاروائی سے متعلق حکام کو آگاہ کریں گے الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد انتخابی شیڈیول جاری کریں گے۔