اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے زمین کے بدلے معاوضہ دینے کی درخواست خارج کر دی۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں پرائیویٹ زمین پر اسکول بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری زمین پر بنا اجازت اسکول بنایا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسکول بنانا صدقہ جاریہ ہے، آخرت میں اس کا ثواب ملتا رہے گا۔سپریم کورٹ نے زمین کے بدلے معاوضہ دینے کی درخواست خارج کر دی۔















