اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی، ترجمان کے مطابق چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے کی کمی کی گئی ہے۔چائے کا 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں دستیاب ہوگا جبکہ چائے کا 900 گرام پیک 1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔















