اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کا حکم پتھر پر لکیر ہے۔جمعہ کوچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی، جس میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر ججوں سے الیکشن کے معاملے پر مشاورت کی اور کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کا حکم پتھر پر لکیر ہے۔















