Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

موبائل ہاتھ میں اُٹھا کر ہر کوئی صحافی نہیں بن جاتا ،چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بینچوں کی تشکیل اتفاق رائے یا جمہوری انداز میں ہو رہی ہے ،موبائل ہاتھ میں اُٹھا کر ہر کوئی صحافی نہیں بن جاتا ،چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے شوکت عزیز کے کیس میں ریمارکس،کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی روشنی میں یہ بینچ تشکیل دیا ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن نے بینچ میں بیٹھنے سے انکار کیا،باقی ججز ریٹائرڈ ہو چُکے ہیں میں نے بینچ سے کسی کو نہیں ہٹایا ،وکیل حامد خان نے کہا اس وقت جمہوریت مشکل حالات میں ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کی معاونت درکار رہی تو جمہوریت چلتی رہے گی آپ نے ہی اسے آگے لے کر چلنا ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ جمہوری اندار میں چلیں، سپریم کورٹ میں بھی جمہوریت شروع ہوگئی ہے۔