اسلام آباد ( اےبی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اہم پیشرفت، الیکشن کمیشن نے ڈی آر او اور آر اوزکی جاری ٹریننگ روک دی،صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال،الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کرانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاتھا،دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔















