پنجاب، مادہ جانور ذبح کرنے پر پابندی ،ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سےمادہ جانور ذبح کرنے پرپابندی عائد ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک کا اہم اجلاس ، پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔