Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں ایک بار برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی اور سموگ کا بھی خاتمہ ہو گیا۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات،گرم ملبوسات اور لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ۔تفصیلات کے مطابق ارجہ و گردونواح سمیت آزاد کشمیر بھر میں بارش اور پہاڑوں پر پرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بارش سے فضائی آلودگی اور سموگ کا بھی خاتمہ ہو گا۔ہلکی برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔اردگرد کے دلکش مناظر مزید دلفریب ہو گئے۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں خشک میوہ جات،گرم ملبوسات،بالن کے طور پر استعمال ہونے والی لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں ان اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام نے گرم ملبوسات کے لیے نئے کپڑوں کے بجائے لنڈے کی دکانوں کا رخ کر لیا۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال لنڈے کی دکانوں اور سٹالز میں اضافہ۔بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی۔بارش سے پھسلن کے باعث مختلیف رابطہ سڑکیں بند۔سردی کی شدد میں اضافے کے باعث بازار میں آمدورفت معمول سے کم ہو گئی۔