اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےانکشاف کیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پیپلز پارٹی کو اتحاد کےلیے 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔ انھیں نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنا لیتے، پھر ایک کلو دودھ کے لیے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، نجی ٹی وی سے بات چیت میں آصف زرداری نے بتایا کہ عمران حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی، انہیں ملک سے باہر جانے کا کہا گیا۔ان کا کہنات تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، وہ ملکی معیشت کے دشمن تھے۔















