Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عدالت کا تعلق صرف 460 ارب روپے کی ادائیگی سے ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نےشہری کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہنیب پہلے ہی اس کیس کی انکوائری کر رہا ہے، عدالت کی آبزرویشن نیب تحقیقات پر اثرانداز ہوسکتی ہے، نیب کو آزادانہ تحقیقات کرنے دیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ برطانیہ سے آئے 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے نہیں عوام کے ہیں،عوام کا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا تعلق صرف 460 ارب روپے کی ادائیگی سے ہے، سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ جانے اور عدالت جانے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے معلومات دینی ہیں تو نیب کو دے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہبرطانیہ نے ملک ریاض کا ویزا منسوخ کرکے داخلے پر پابندی عائد کی، برطانیہ نے 140 ملین پاؤنڈ اور نو بینک اکاؤنٹ منجمدکیے، منجمد کیے گئے اثاثوں میں پچاس ملین پاؤنڈ کی جائیداد بھی شامل تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رقم جمع کرانے والوں کو نوٹس کر چکے ہیں، درخواست گزار کا حق دعویٰ نہیں بنتا، درخواست میں سپریم کورٹ کو معزز عدالت لکھا ہوا ہے، یہ معزز عدالت نہیں سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیئے کہ جج جج ہوتا ہے جج صاحب نہیں ہوتا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ساتھی جج لگتا ہے مجھے چھیڑ رہے ہیں۔