اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کی کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔