اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوچاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے،عوام کوبھی معلوم ہے ان تمام کامسائل پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے،مانگ رہا ہے ہرانسان روٹی،کپڑااورمکان،ہم الیکشن جیتنے کے بعد منشور نہیں بھولتے،میں جب آپ کی نمائندگی کروں گاتومیری توجہ آپ کے مسائل پرہوگی،میں عوام کی آواز بنوں گا تو صرف پاکستان کی عوام کی طرف دیکھوں گا،ہمیں اگرآپ نے موقع دیاتوآپ کی خدمت کریں گے،اگر آپ کا فیصلہ کسی اور کا ہو گا تو وہ بھی میں ماننے کیلئے تیار ہوں،ہم کسی اورکافیصلہ ماننےکیلئےتیارنہیں صرف عوام کافیصلہ مانتے ہیں،وہ شخص جسے لوگوں کوجیل میں ڈالنے کاشوق تھا آج خودجیل میں ہے،ہم سیاسی مخالفین کامقابلہ صرف سیاسی میدان میں کرتے ہیں،بوہ لوگ جوبلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں عوام ا نہیں الیکشن میں جواب دیں گے،تین چارمہینے آپ نے ایک ہوکرمحنت کرنی ہے اورپارٹی کوکامیاب کراناہے،پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے بعدایسا اونٹ بنے گا جہاں یہ بیٹھے گا وہاں فیصلہ ہوگا،آپ نے صرف میرے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں،ہم مانتے ہیں ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ان کے سیکھنے کی ضرورت ہے۔















