پاکستان اورچین کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈن2023 اختتام پذیر

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اورچین کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈن2023 اختتام پذیرہوگئیں،تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاکستان اورچین کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈن2023 اختتام پذیرہوگئیں،مشق میں بحری ہوائی جہازوں،آبدوزوں اورمیرینزفورسزنے حصہ لیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدیدحربی صلاحیتوں کاشاندارمظاہرہ کیا،اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئرافسران نے شرکت کی،قبل ازیں مشق میں شرکت کے لیے بحری جہازوں، آبدوزوں، سب میرین ریسکیو شپ اور میرینز فورسز کے نمائندوں پر مشتمل چینی بحری بیڑہ کراچی پہنچا۔ مشق کے دوران، پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے فضائی اور دیگر اثاثے، میرینز / اسپیشل فورسز کے اہلکاروں، فرنٹ لائن جنگی بحری جہازوں اور فریگیٹس کے ہمراہ شمالی بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشترکہ مشقیں کی گئیں،