سچ سب کو پتہ ہے بولتا کوئی نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )کیا سپریم کورٹ کو کوئی باہر سے کنٹرول کر رہا ہے،نظرثانی کی درخواست آجاتی ہے پھر کئی سال تک لگتی ہی نہیں،کیا اب بھی آپ سچ نہیں بولیں گے کہ کس نے نظر ثانی کاکہا تھا،چیف جسٹس کافیض آباد دھرناکیس میں شیخ رشید سے استفسار،شیخ رشید نے کہا مجھے کسی نے نہیں کیاتھا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سچ سب کو پتہ ہے بولتا کوئی نہیں، کوئی ہمت نہیں کرتا ،یہ نہیں ہو گا کہ اوپر سے حکم آیا ہے تو نظرثانی دائر کردی،عدالت نے شیخ رشید کی نظرثانی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جلاؤ گھیراؤ کا کہتے ہیں تو اس پر کھڑے بھی رہیں ناں،دوبارہ موقع ملے تو کیاپھر ملک کی خدمت کریں گے؟ابصار عالم نے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا،کہا 2ریٹائرڈ افسران سابق ڈی جی آئی ایس آئی،چیف جسٹس یا وزیر اعظم کو بلا سکیں گے،اس پر شک ہے،چیف جسٹس نے کہاہم امید کرتے ہیں آپ کے خدشات غلط ثابت ہوں،کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی