یقین نہیں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے ،نوید قمر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق وفاقی وزیرسید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی یقین نہیں ہواکہ نواز شریف وزیراعظم بننے جارہے ہیں ،کالے کوسفید اورسفید کوکالاکہنے سے وہ بن نہیں  جائے گا،اگر کسی نے سہولت کاری سے آناہے توعوام کے ووٹ کاکیافائدہ ،ردعمل ضرورآئیگا ،پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کولیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے،مسلم لیگ ن حقائق سے جان نہیں چھڑاسکتی،سیاسی جماعتیں جب الیکشن میں جاتی ہیں توسب کوبرابری کاموقع ملناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ لوگوں میں الیکشن کے حوالے سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ،جب نگراں حکومت میں ن لیگ کے وزیربیٹھے ہوں توا س سے کیاتاثرملے گا؟ان کا کہنا تھا کہ ابھی جوعدالتوں کے حوالے سے جودیکھنے میں آرہاہے وہ غلط ہے ،ایسی روش نہ اپنائی جائے جس سے لگے کہ پورامیچ ہی فکس ہے،ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے صرف لیول پلیئنگ فیلڈ کی حدتک اتفاق ہوا ہے انتخابی اتحادممکن نہیں ۔