اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔اسد قیصر کے خلاف خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، انہیں سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راہداری ریمانڈ پر اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا۔















