لاہور( اے بی این نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو ئی شریک ملزمان نے بھی ضمانت کی درخواست دائرکررکھی ہےلاہور:پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے ، خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی خدیجہ شاہ کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئےوکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے،پولیس نے بد نیتی کی بنا پر تیسرے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے،پولیس بار بار نئے مقدمات میں گرفتاری ڈالی رہی ہے ،شریک ملزمان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔















