اہم خبریں

بلاول کے علاوہ کوئی وزیراعظم نہیں ہوسکتا، مرادعلی شاہ

مٹھی ( اے بی این نیوز   ) پیپلز پارٹی کے راہنما مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کے علاوہ کوئی وزیراعظم نہیں ہوسکتا،ایک شخص یہاں آیااورجھوٹامینڈیٹ لے کرچلا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں بےشمارکام کیے،تھرنے پاکستان بدل دیااوربلاول بھٹوزرداری کووزیراعظم بنائے گا،وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری شہیدبینظیربھٹوکے وژن کوآگے لے کرچلیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تھرپارکرکواپناسمجھاہے،تھرپارکرکے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی پراعتمادکرتے ہیں،ہمارے پڑوس میں واقع ملک تھرپارکرکی ترقی پررشک کرے گا،تھر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں،،بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بن کرتھرپارکرکی ترقی میں اپناحصہ ڈالیں گے،ملک میں آنے والے واپسی کاٹکٹ کٹوالیں،آنے والادورپاکستان پیپلزپارٹی کاہے۔

متعلقہ خبریں