اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقتصادی تعاون تنظیم کا16واں سربراہی اجلاس کل سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقندمیں ہوگا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم ای سی او وژن2025کے حوالے سے پاکستان کاموقف پیش کریں گے،ایس سی اوکے تحت مختلف جاری پروگراموں اورمنصوبوں کی پیشرفت کابھی جائزہ لیاجائے گا۔















