اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے بازاروں اور دکانوں کے بند ہونے کے اوقات میں تبدیلی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس میں کمیٹی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں وفاق سے رابطے میں رہتے ہوئے ہدایات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریستوراں اور کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک وے اور ڈیلیوری خدمات مستثنیٰ ہوں گی۔
اس کے علاوہ شادی ہال اور تقریب کے مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپ، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلقہ ادارے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تاجروں نے رات 8 بجے دکانیں بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات کار میں کمی سے ان کی کاروبار بری طرح متاثر ہوں گی لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین متوجہ ہوں،اہم اعلان سامنے آگیا















